یوسی بولیانوال ،5دیہاتوں کی واٹرسپلائی سکیمیں کئی سالوں سے بند
اٹک کامرہ کینٹ(نمائندہ پاکستان) یونین کونسل بولیانوال کے پانچ دیہات کی واٹر سپلائی سکیم کئی سالوں سے بند عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے نواحی دیہات بولیانوال ، کواہ، پنڈ تریڑاور بھدری کہوترہ کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے نمبردار بولیانوال محمد نواز اعوان ، سابق کونسلر ملک مشتاق احمد ،کونسلر پنڈی تریڑ ملک صفدر خان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ متعدد بار اعلیٰ حکام ڈی سی اٹک ،وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈوائزر محتسب اعلیٰ پنجاب اٹک کو درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے معززین نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سے حکومت کی نااہلی کا نوٹس لینے اور پانی کا مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔