تلہ گنگ،دوسرکاری ہسپتالوں میں 5روزہ صحت میلے کاانعقاد

تلہ گنگ،دوسرکاری ہسپتالوں میں 5روزہ صحت میلے کاانعقاد

  



تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر ) پنجاب بھر کی طرح تلہ گنگ کے دو سرکاری ہسپتالوں میں پانچ روزہ صحت میلے کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال نے کیا انکے ہمراہ ملک فیروز دودیال ،صابر اگرال ودیگر موجود تھے ۔مشیر وزیر اعلی پنجاب کو ایم ایس ڈاکٹر عبد الرزاق نے صحت میلے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ پانچ روز موذی امراض جن میں ملیریا، ٹی بی ہیپاٹائٹس بی سی حاملہ خواتین کا مکمل ٹسٹ ، پی سی آر ٹسٹ فری اور ادویات کی فراہمی اور موقع پر ویکسئین لگائی جائے گی ۔مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال نے تمام شعبہ جات کے کاؤنٹر کو چیک کیا اور مریضوں کو چیک کرنے کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھنے اور جلد سے جلد سروس مہیا کرنے اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔اسموقع پر مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی جانب سے صحت میلے کا انعقاد قابل تحسین ہے اور خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو ہم خراج تحسین پیش کر تے ہیں انہو ں نے ہمیشہ غریبوں کی فلاح کیلئے کاموں کو تر جیح دی۔مشیر وزیر اعلی پنجاب نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ میلے میں آ نے والے تمام مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے اور انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکو مت نے سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی تو جہ دے رہی ہے اور اب صحت کی طبی سہولیات آ ئے روز پہلے سے بہتر کی جا رہی ہے جس کا تمام تر کریڈٹ پنجاب حکومت کو جا تا ہے ۔بعدازاں سٹی ہسپتال میں رکن صو با ئی اسمبلی ملک شہریار اعوان اور ضلع چیئر مین ملک طارق اسلم ڈھلی نے بھی صحت میلے کا دورہ کیا اور مریضوں سے خیر یت دریافت کی اور لگائے گئے کاونٹر پر جا کر دی جانے والی سہولیات کا جا ئز ہ لیا ۔رکن قومی اسمبلی سر دار ممتاز خان ٹمن کی نما ئند گی حاجی امیر خان ٹمن اور چیئر مین حکیم یاسر عزیز نے کی ۔معلوم ہوا ہے کہ پہلے روز صحت میلے میں سٹی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تقریبا پندرہ سو کے لگ بھگ مریضوں کا چیک اپ کیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...