جہلم،چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی کیخلاف دائر کی گئی رٹ خارج

جہلم،چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی کیخلاف دائر کی گئی رٹ خارج

  



جہلم(نامہ نگار)حافظ اعجاز جنجوعہ کی چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی کے خلاف کی گئی رٹ خارج عدالت نے ہمارا موقف درست سمجھتے ہوئے حافظ اعجاز جنجوعہ کی درخواست خارج کی ہے چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان، حافظ اعجاز جنجوعہ نے ضلع کونسل کا الیکشن ہارنے کے بعد راجہ قاسم علی خان کے خلاف ہائی کورٹ میں نااہل کرنے کی رٹ کی تھی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق امیدوار ضلع کونسل حافظ اعجاز جنجوعہ نے ضلع کونسل کا الیکشن ہارنے کے بعد منتخب چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی کہ راجہ قاسم علی خان نے پارٹی وفاداری نہ کرتے ہوئے میرے خلاف آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا ہے لہذا اسے نااہل کیا جائے جبکہ راجہ قاسم علی خان نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ہر الیکشن میں پارٹی فیصلہ کے مطابق ووٹ دینا ضروری نہیں ہوتا پارٹی آئین کے تحت وزیراعظم کے الیکشن میں ووٹ دینا لازمی ہوتا ہے جس کے بعد معزز عدالت نے حافظ اعجاز جنجوعہ کی رٹ خارج کر دی ہے اس حوالے سے چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان نے کہا کہ میری نہیں تمام ساتھیوں کے حق کی جیت ہوئی ہے میرے لیے تمام ممبران ضلع کونسل قابل احترام ہیں عدالت نے ہمارا موقف درست سمجھتے ہوئے میرے خلاف کی گئی رٹ خارج کر دی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...