سیاسی جماعتوں کو 29اگست تک اپنے بینک کھاتے جمع کرانے کا حکم

سیاسی جماعتوں کو 29اگست تک اپنے بینک کھاتے جمع کرانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ اس مہینے کی 29 تاریخ تک اپنے اپنے بینک کھاتوں کی تفصیلات جمع کرادیں۔بنک کھاتوں کے ساتھ پارٹی قائد کا دستخط شدہ سر ٹیفکیٹ بھی لازمی منسلک ہونا چاہیے جس میں یہ کہا گیا ہو کہ سیاسی جماعتوں کے آرڈر2002 کے تحت ممنوع ذرائع سے پارٹی نے کوئی فنڈ حاصل نہیں کیا ہے۔بیان میں پارٹی کی درست مالیاتی پوزیشن کی وضاحت بھی ہونی چاہیے۔اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہ کرانے والی جماعت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں انتخابی نشان حاصل کرنے کی اہل نہیں ہوگی۔
بینک کھاتے