عدالتوں میں تعینات پر اسیکیوٹرز کو ترقی دینے کا حکم

عدالتوں میں تعینات پر اسیکیوٹرز کو ترقی دینے کا حکم

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے صوبے کی مختلف عدالتوں میں تعینات پراسیکیوٹرز کو ترقی دینے کا حکم دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ سندھ نے صوبے بھر پراسیکیوٹرز کو31اگست تک قانون کے مطابق ترقیاں دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹرز کو ترقیاں نہ دی گئیں تو سیکرٹری قانون کو ذاتی حیثیت سے طلب کریں گے،درخواست گزار کا موقف تھا کہ 1996میں صوبے کی مختلف عدالتوں میں پراسیکیوٹرز کا تقرر کیا گیا،2008میں پراسیکیوٹرز کو سولیسٹر ڈیپارٹمنٹ سے الگ کرکے محکمہ قانون کے ماتحت کیا گیا،کئی سال گزر جانے کے باوجود ترقیاں نہیں دی جارہی ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...