الخدمت کے تحت حب میں جشن آزادی فیسٹیول منعقد کیا گیا

الخدمت کے تحت حب میں جشن آزادی فیسٹیول منعقد کیا گیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت چائلڈ پرو ٹیکشن سینٹر حب میں70ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر جشن آزادی فیسٹیول منعقد کیا گیا،جس میں سینٹراور حب کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا ،ملی نغمے ،ٹیبلوزاورخاکے پیش کیے گئے ،فیسٹیول کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ سیکریٹری الخدمت اعجاز اللہ خان تھے جنہوں نے بچوں کے ساتھ کیک کاٹا ،اس موقع پر سجاد دارا،سرفراز شیخ ،مولانیاز ضلعی امیر جماعت اسلا می ،اقبال ابڑوصدر الخدمت حب وندر و دیگر ذمہ داران موجود تھے ، اعجاز اللہ خان نے فیسٹیول کے انعقاد پر ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ حب میں کافی عرصے بعد اس طرح کا فیسٹیول دیکھنے کو ملا ہے ،فیسٹیول کا انعقاد بڑی کامیابی ہے ،الخدمت آئندہ بھی اس قسم کے پروگرامات منعقد کرے گی ،انہوں نے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے اور اس کا احساس ان ہی لوگوں کو زیادہ ہوتا ہے جو آزادی جیسی نعمت سے محروم ہوں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارے لیے اللہ کا انعام اور احسان ہے ،انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ خوب تعلیم حاصل کر یں اور ملک وقوم کا نام روشن کریں ۔تقریب کے اختتام پر بہترین کاکر دگی کے حامل بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...