کراچی ،آئی کیپ میں تقریب پرچم کشائی کا انعقاد

کراچی ،آئی کیپ میں تقریب پرچم کشائی کا انعقاد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان، آئی کیپ (ICAP) میں تقریب پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا جس میں آئی کیپ کونسل کے اراکین، علاقائی عہدیداران انتظامی افسران اور عملے کے افراد نے شرکت کی۔صدر آئی کیپ ندیم یوسف عادل نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ہمیں آگے بڑھنا اور کام کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ اتحاد، یقین اور نظم و ضبط کے لیے توانائی مخصوص کرنی ہوگی۔ہمیں قائد اعظم کے فرامین پر عمل کرنا ہوگا۔ان کی زندگی ہمارے لیے ایک مثال ہے، اگر ہم قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کریں تو پاکستان کوقائد اعظم کے خواب کے مطابق تشکیل دے سکتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...