شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت ملتوی

شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت ملتوی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزائے موت کی اپیلوں کے خلاف سماعت فاروق ایچ نائیک کی عدم موجودگی کے باعث پندرہ ستمبر تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دوہزار تیرہ میں شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور کو موت کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے سجاد تالپور اور غلام مرتضی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ سندھ ہائی کورٹ کے چار بینچ پہلے بھی مجرموں کی اپیلیں سننے سے انکار کرچکے ہیں۔مجرموں نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے اہم شواہد کو نظر انداز کرکے ملزموں کو سزا سنائی۔ شاہ رخ جتوئی اور دیگرکی سزاوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے مجرم شاہ رخ جتوئی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری پر پندرہ ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر