متحدہ کے11 کارکنا ن کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے11 کارکنا ن کی درخواست ضمانت کی سماعت دوہفتوں کے لیئے ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے رہنماؤں اور 11کارکنوں کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ملزمان میں ایم کیوایم کارکن محمد عدیل، سلیم، ولیم، راشد اور دیگر شامل ہیں عدالت نے ملزموں کے وکلا کی درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزموں کے وکلا کو دو ہفتوں میں تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے اس سے قبل انسداددہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی ایم کیوایم کارکنوں کو متحدہ بانی کی بائیس اگست 2016کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا