’’فزیو جیل ‘‘کا عائشہ خان کے ساتھ ’’لویوراسکن‘‘مہم کا اجراء

’’فزیو جیل ‘‘کا عائشہ خان کے ساتھ ’’لویوراسکن‘‘مہم کا اجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر) فزیو جیل نے اپنی پہلی ڈیجیٹل مہم کی میڈیا کے سامنے ایک رنگا رنگ اور پروقار تقریب میں رونمائی کی ۔اس تقریب کے انعقاد کے لیے کیفے آئیلنٹو میں کیا گیا جس میں میڈیا اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔تقریب میں ریڈ کارپٹ کی میزبانی ڈاکٹر مزنہ ابراہیم نے کی ۔عائشہ خان جو فزیو جیل کی ڈیجیٹل مہم کی ویڈیو میں جلوہ گر ہوچکی ہیں ،تقریب رونمائی میں موجود تھیں ۔انہوں نے اپنی حسین چمکتی جلد سے سب کو متاثرکیا ۔اس موقع پر عائشہ نے میڈیا کے نمائندگا اور مختلف ایکٹیویٹی کے ذریعہ کئی امور پر بحث کی ۔جی ایس کے سی ایچ کے چیف ایگزیکٹو آفسیر سہیل احمد متین نے اس موقع پر کہا کہ فزیوجیل ایک ایسا جلد کی حفاظت کا برانڈ ہے جو نا صرف کلینکلی تسلیم شدہ بلکہ بائیو کیمک ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک ہے ۔عائزہ سمسام محی الدین ج جی ایس کے کنزیومر ہیلتھ کیئر کی برانڈ منیجر ہیں انہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ان کے مطابق عائشہ خان اس برانڈ کے بالکل فٹ ہیں ۔یہ برانڈ کیلئے بہت ضروری ہے کہ اسے ایک ایسا چہرہ متعارف کروائے جو ہمارے برانڈ کا آئینہ دار ہو ۔عائشہ ہمارے برانڈ کو استعمال کرتی ہیں اس لیے وہ اپنی جلد کی تازگی ،شادابی اور خوبصورتی کو برق رفتار انڈسٹری میں ہونے کے باوجود برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی ہیں ۔