گوگل نے ایشیائی زبانوں میں وائس سرچ کا فیچر متعارف کرا دیا

گوگل نے ایشیائی زبانوں میں وائس سرچ کا فیچر متعارف کرا دیا

  



کراچی( پ ر) انٹرنیٹ کے استعمال میں زیادہ سے زیادہ لو گوں کو شامل کرنے اورہرشخص کے لیے اسے کارآمد بنانے کی غرض سے گوگل نے ایشیائی زبانوں میں Voice Search کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔یہ پاکستانی صارفین کے لیے اہم خوشخبری ہے جہاں مقامی زبان استعمال کرنے والے زیادہ سے زیادہ لوگ آن لائن ہو رہے ہیں۔اسی سلسلے میں گوگل نے اس سال کے آغاز میں پروڈکٹس اور فیچرز کا نیا سیٹ متعارف کرایا تھا جس سے اُن اربوں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو خدمات کی بہتر فراہمی میں مدد ملے گی جوآن لائن ہو رہے ہیں۔یہ فیچر ہندی زبان میں پہلے ہی دستیاب ہے لیکن اب دیگر زبانوں مثلاً اردو، بنگالی، گجراتی، کناڈا، ملیالم، مراٹھی، تامل اور تلیگو میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔آج کے دن سے ان زبانوں کے استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ اور Gboardدونوں پر اپنی زبان میں ہدایات دے سکیں گے اور اس کے علاوہ گوگل ایپ کے ذریعے Searchبھی کر سکیں گے۔فون پر تیزی سے ٹائپ کرنا ممکن نہیں ہوتااور تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ آج کے اپ ڈیٹ کے ساتھ آپ کے فون پر چیزوں کی تلاش ان آٹھ زبانوں میں زیادہ آسان اور تیز تر ہو جائے گی۔اب آپ اپنے فون سے بات کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کے لیے کوئی چیز تلاش کرے۔ اس کے لیے آپ کو ننھے کی بورڈ پر وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں۔مثال کے طور پرآپ لاہور کی ایک سڑک پر ہیں اور ایک مقامی ہوٹل کی تلاش میں ہیں۔ آپ اپنے فون پر متعارف کرائی گئی ان زبانوں میں سے کسی ایک زبان میں صرف اتنا کہہ سکتے ہیں ’’ایسے ریسٹونٹس جہاں تندوری کھانے ملتے ہیں‘‘ اور گوگل ایپ تلاش کے نتائج دکھائے گا۔ آٹھ زبانوں میں سے ایک زبان استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی آواز میں گوگل ایپ کھولیں اور Voice settings menu میں جا کر بائیں جانب اوپرکی طرف مینو پر tapکریں اور پھر settings میں جائیں اس کے بعد Voiceکا انتخاب کریں اور اپنی زبان منتخب کریں۔آواز کے ذریعے ہدایا ت دینا ناصرف آسان ہے بلکہ ٹائپنگ کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تیز بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ Gboard پر ٹائپ کر کے آپ کے فون سے کوئی بھی میسیج بھیجا جا سکتا ہے ،چلتے پھرتے ای میل کا جواب دیا جا سکتا ہے اور میسیجنگ ایپ کے ذریعے دوستوں کو ٹیکسٹ بھیجا جا سکتا ہے۔مثال کے طور پر ، آپ گھر جاتے ہوئے ٹریفک میں پھنس گئے ہیں اور اپنے اہل خانہ کو پیغام بھیجنا چاہتے ہیں تو آپ اینڈرائیڈ پر Gboardکے ذریعے وائس اِن پُٹ دے سکتے ہیں اور اُن کو بتا سکتے ہیں کہ آپ عشائیے کے لیے دیر سے پہنچیں گے۔اپنے کی بورڈ پر وائس ٹائپنگ کو فعال کرنے کے لیے پلے اسٹور سے Gboardانسٹال کیجیے اور اپنی زبان کا انتخاب کیجیے۔ Suggestion) اسٹرپ میں Gپریس کیجیے اور Settingوہیل کا انتخاب کیجیے)۔اس کے بعد مائیکرو فون کوtap کیجیے اور بولنا شروع کر دیجیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر