پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج میں یوم آزادی پر تقریب کا انعقاد

پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج میں یوم آزادی پر تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملیر (نامہ نگار)پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج میں 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد،کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالرحمن جسکانی کی جانب سے پرچم کشائی کرکے تقریب کا آغاز کیا۔کالج کے سینکڑوں کیڈٹس کی پریڈ مارچ،قومی پرچم کو سلامی،تقریب پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونجتی رہی،پاکستان کی سلامتی،عزت ومال کی حفاظت کرنے کا عزم،تقریب میں ایئرفورس،آرمی،نیوی کے حاضر سروس ایکس کیڈٹس کی بھی شرکت۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی70 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان اسٹیل کیڈت کالج میں شاندار جشن آزادی والی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کا آغاز صبح 8 بجے کیڈت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالرحمن جسکانی نے پرچم کشائی کرکے کیا۔تقریب میں کالج کے سینکڑوں کیڈٹس نے پریڈ مارچ کرکے قومی پرچم کو سلامی دی اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پر پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج کے طارق ہاؤس،جابر ہاؤس،زرار ہاؤس،خالد ہاؤس اور جناح ہاؤس سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس نے قومی نغمے گائے اور تقاریر بھی کیں اپنی تقاریرمیں کیڈٹس نے کہا کہ پاکستان شہیدوں کا وطن ہے اسے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اسے کوئی بھی مٹا نہیں سکتا،کیڈٹس نے اپنی تقاریر میں اس بات کا بھی عزم کیا کہ ہم طلبہ معیاری اور بہتر تعلیم حاصل کرکے پاکستان کو دنیا کا بہترین ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔اس موقع پر پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج کے پرنسپل ڈاکٹرعبدالرحمن جسکانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعدیہ پیارا وطن پاکستان حاصل کیا ہے جس کی حفاظت کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ ہم آپس میں نفرتیں ختم کرکے یکجا ہوکر ملک کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حب الوطنی بھی ایمان کا ایک اہم جزو ہے ۔انہوں نے کیڈٹس کو مخاطب ہوکر کہا کہ کیڈٹس اور دیگر طلبہ وطالبات تعلیم میں مکمل توجہ دیکر سخت محنت کریں کیوں کہ طلبہ وطالبات ہی ملک کا روشن مستقبل ہیں اور معمار ہیں۔انہوں نے شاندار تقریب کا انعقاد اور انتظامات کرنے پر اپنے فیکلٹی پروفیسرزممبران کا شکریہ ادا کیا اور شاباش بھی دی۔جبکہ تقریب میں حدیدین ایسوسیئیشن سے تعلق رکھنے والے آرمی،نیوی اور ایئرفورس اور دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے ایکس کیڈٹس جن میں اظہر بشیر،مسرور محسن،عادل قریشی،لیفٹننٹ کمانڈر دانش کبیر،لیفٹننٹ رمیز،کیپٹن متین ،لیفٹیننٹ ظریف اور دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر کالج کے کیڈٹس نے کوئز کامپیٹیشن اور تقریری مقابلے اول ،دوم اور سوئم پوزیشن بھی حاصل کی جنہیں حدیدین ایسوسیئشن کے تعاون سے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔