میو نسپل کمیٹی تلہ گنگ ، رفیع اللہ دھولہ بلا مقابلہ چیئر مین منتخب

میو نسپل کمیٹی تلہ گنگ ، رفیع اللہ دھولہ بلا مقابلہ چیئر مین منتخب

  



تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) میو نسپل کمیٹی تلہ گنگ کے رفیع اللہ دھولہ بلا مقابلہ چیئر مین منتخب ،ق لیگ ہاؤس پر مٹھائیاں با نٹی گئیں ۔تفصیلا ت کے مطابق میو نسپل کمیٹی تلہ گنگ کی چیئر مینی کی نشست پر دو امیدوار سامنے آ ئے تھے ، ق لیگ کے رفیع اللہ دھولہ اور ن لیگ کے صوبیدار عالم خان کھریال نے کاغذات نامزدگی جمع کر وائے تھے ۔چیئر مینی کے امیدوار کو جیت کیلئے نو ووٹ حاصل کر نے تھے جو مسلم لیگ ق کے گیارہ جبکہ ن لیگ کے پاس چھ ووٹ ہیں ۔مسلم لیگ ن کے امیدوار نے اپنے کا غذات واپس کر لیے اور مسلم لیگ ق کے امیدوار رفیع اللہ دھولہ بلا مقابلہ چیئر مین منتخب ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ میو نسپل کمیٹی کے چیئر مین ملک نعیم طارق کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہو ئی تھی جس پر نئے چیئر مین کے چناؤ کیلئے چوبیس اگست کو الیکشن ہو نے تھے جو وہ بلا مقابلہ ہی چیئر مین منتخب ہو گئے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...