غلام قادر پلیجو کے خلاف نیب انکوائری دو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سابق رکن سندھ اسمبلی اور سینیٹر سسی پلیجو کے والد غلام قادر پلیجو کے خلاف نیب انکوائری دو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔منگل کو سندھ اسمبلی میں غلام قادر پلیجو کی نین انکوائری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جہاں نیب نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لیئے ملتوی کردی۔ نیب کا موقف ہے کہ غلام قادر پلیجو کے خلاف انکوائری جاری ہے،ٹھٹھہ اور جنگ شاہی کی زمینوں کا ریکارڈ نہیں مل رہا ،سپریم کورٹ نے سندھ میں زمینوں کی الاٹمنٹ کینسل کردی تھی، جس پر چیف جسٹس سندھ کا کہنا تھا کہ حیرت کی بات ہے نیب کو زمینوں کا ریکارڈ نہیں مل رہا،عدالت نے نیب کو غلام قادر پلیجو کے خلاف دو ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیب تفتیشی افسرنے جلد کارروائی مکمل نہ کی تو چیئرمین نیب کو اس کے خلاف کارروائی کا حکم دیں گے، نیب کا کہنا ہے کہ غلام قادر پلیجو کے خلاف انکوائری جاری ہے ، انکوائری آخری مراحل میں ہے ، عدالت نے غلام قادر پلیجو کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی