نواز شریف کی ریلی پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع

نواز شریف کی ریلی پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک ...

  



لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف سابق وزیراعظم نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی پر عوام کے ٹیکس کے کروڑوں روپے خرچ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء کار لے آئی، اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک التوائے کار کے متن کے مطابق نواز شریف کی ریلی میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز استعمال کئے گئے اور عوام کو نواز شریف کی ریلی ایک ارب45کروڑ روپے میں پڑی جبکہ ٹرانسپورٹرز، آڑھتیوں کا کاروبار بند ہونے سے مجموعی طور پر سوا ارب کا نقصان ہوا اور خزانے کو30کروڑ سے زائد کا خسارہ ہوا۔ تحریک التوائے کار میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسے قرارداد قرار دیتے ہوئے ایوان میں بحث کرائی جائے۔

تحریک التواء کار

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر