آئی جی سندھ کی زیر صدارت ایپیکس فالو اپ اجلاس

آئی جی سندھ کی زیر صدارت ایپیکس فالو اپ اجلاس

  



کراچی (کرائم رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ذیر صدارت ایپیکس فالو اپ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اعلیٰ سطح کے اس اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری احکامات دیئے گئے ۔اجلاس میں ہیڈکوارٹرز سندھ،سکھر،میرپورخاص حیدرآباد،شہیدبینظیرآباد، لاڑکانہ سمیت زونل ڈی آئی جیزکراچی،ڈی آئی جیز ایڈمن کراچی، فائنانس،ٹی اینڈ ٹی کے علاوہ اے آئی جیز آپریشنز، فارنزک اور ایڈمن نے بھی شرکت کی۔انہوں نے مفروراور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس پروگریس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اجلاس کو ہدایات دیں کہ ایسے تمام گرفتار ملزمان کے مکمل کوائف پر مشتمل ہر پندرہ روزہ رپورٹ برائے ملاحظہ ارسال کی جائے ۔تاکہ پہلے مرحلے میں انسداد دہشت گردی عدالتوں سے اشتہاری قرار دیئے جانیوالے ملزمان کے نام ای سی ایل(ECL) میں ڈالنے کے اقدامات کیئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس تناظر میں ممکنہ نفرت آمیز مواد/لٹریچرز کی تقسیم کو صوبائی سطح پر سختی سے روکا جائے اور اس فعل کے مرتکبین کے خلاف سخت کاروائی کو ہر سطح پر ممکن بنایا جائے ۔جبکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر بھی ہر سطح پرعمل درآمد کرایا جائے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول