10ستمبر سے قبل کاشتکاروں سے تمباکوں کی خریداری کا عمل مکمل کیا جائے : عبد الصمد صافی

10ستمبر سے قبل کاشتکاروں سے تمباکوں کی خریداری کا عمل مکمل کیا جائے : عبد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ) کسان بورڈ صوبہ خیبر پختونخوا نے وفاقی و صوبائی حکومت اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ دس ستمبر سے قبل کاشتکاروں سے تمباکو کی خریداری کا عمل مکمل کیا جائے ظالمانہ ری جیکشن کا خاتمہ کر کے ڈاؤن گریڈنگ کے نام پر کاشتکاروں کے استحصال سے گریز کیا جائے اگر حکام نے کسانوں کے جائز مطالبات حل نہ کئے تو اگلے ہفتے ضلع صوابی کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کا سمینار طلب کر کے موثر تحریک چلانے کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا اور بہت جلد ٹوبیکو ملٹی نیشنل کمپنیوں اور پی ٹی بی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ اس فیصلے کا اعلان کسان بورڈ کے صوبائی صدر عبدالصمد صافی، ضلعی صدر صوابی خالد خان اور دیگر اراکین نے یہاں ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر ضلعی سر پرست اعلی حاجی نواب علی خان ، سیکرٹری اطلاعات خان محمد ، صدر تحصیل صوابی اشتیاق احمد، جنرل سیکرٹری سر ور ، گوہر خان ، صدر تحصیل رزڑ رضاء اللہ خان ، صدر تحصیل لاہور بخت شیر اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو خریداری کی بڑی کمپنیاں فلپ مورس اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کاشتکاروں سے تمباکو خریداری میں سست روی سے کام لے رہی ہے اگر چہ تمباکو خریداری کے لئے آخری تاریخ بیس ستمبر مقرر کی گئی ہے اگر کمپنیوں کی جانب سے خریداری کا سلسلہ سست رہا تو خدشہ ہے کہ کسانوں کے پاس ایک کروڑ بیس لاکھ کلو گرام تمباکو سر پلس ہو جائیگا جس سے غریب کاشتکاروں کو اربوں روپے کا نقصان اُٹھانا پڑیگاکیونکہ ٹوبیکو کمپنیاں یہی سر پلس تمباکو غریب کاشتکاروں سے اپنی مرضی کے مطابق اونے پونے داموں خریدیگا لہذا حکام بالا ٹوبیکو کمپنیوں کو تیزی کے ساتھ کاشتکاروں کے پاس پڑی تمباکو دس ستمبر سے قبل قبل خریدنے کا پابند بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ چھوٹی ٹوبیکو کمپنیوں کو فری ہینڈ دیا جائے تاکہ وہ کسانوں سے اچھے نرخوں پر تمباکو خرید سکے اور ان کمپنیوں کے لئے کوٹے کی شرط میں نرمی کی جائے تاکہ مارکیٹ میں مقابلہ ہونے سے نہ صرف زیادہ سے زیادہ تمباکو کو خریدا جا سکے بلکہ کسانوں کو اچھا ریٹ بھی مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ زمینداروں ، کسانوں کے تحفظ کے لئے بنی ہوئی ہے یہ ٹوبیکو کمپنیوں کے مفاد کے لئے حکومت نے قائم نہیں کی ہے اس لئے پی ٹی بی کسانوں کو تحفظ فراہم کریں آفسوس کی بات ہے کہ پی ٹی بی کا مستقل چیر مین نہیں ہے جس کی وجہ سے ٹوبیکو کے حوالے سے تمام معاملات تعطل کا شکار ہے #