جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کی کابینہ کااعلان کردیا گیا

جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کی کابینہ کااعلان کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کی کابینہ کااعلان کردیا گیا قاری محمداسلم سرپرست اعلیٰ، قاری عمر علی امیر اور مفتی حاکم علی حقانی جنرل سیکرٹری ہوں گے حاجی یوسف خان جلوزئی نائب امراء میں شامل تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے نومنتخب امیر قاری محمدعمر علی اور جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے باہمی مشاورت اور پارٹی کو نوشہرہ میں مضبوط قوت بنانے کے جذبے کے ساتھ کابینہ کا اعلان کیا جس میں قاری محمداسلم کو سرپرست اعلیٰ، الحاج نجم البشر سرپرست، قاری محمدعلی امیر، نائب امراء میں مفتی شوکت اللہ خٹک، حاجی یوسف خان جلوزئی، مولانا ممتاز مروت، حاجی فضل معبود، جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، نظماء میں قاری ریاض اللہ، قاری قائداحمد، قاری ظہوراحمد، مولانا ایثار ، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فضل اکبر باچا، معاون سیکرٹری اطلاعات قاری محمدعمران، سیکرٹری مالیات مولانا عبدالقیوم، معاون سیکرٹری مالیات مولانا محمدرحمان، سالار عبدالمستعان جبکہ ڈپٹی سالار سیف الرحمن ہوں گے ۔