ڈیرہ میں مشاورتی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس

ڈیرہ میں مشاورتی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ضلعی مشاورتی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں ڈیرہ شہر ،کلاچی ،سٹی ٹو اور پہاڑ پور میں بجلی ،واٹر سپلائی اسکیموں ،سینیٹیشن ،سولر پینل سمیت دیگر اسی کروڑ روپے کی اسکیموں کی منظوری دے دی گئی اس حوالے سے چیئر مین ڈیڈک کمیٹی نوابزادہ سمیع اللہ خان علیزئی کی صدارت میں سرکٹ ہاؤس میں ڈیڈک کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور،صوبائی وزیرزراعت سردار اکرام خان گنڈہ پور اورممبر صوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر خان کے علاوہ سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ،اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے چاروں حلقوں میں سترہ سترہ کروڑ روپے کے ایک ایک ہائی سیکنڈری سکول،آٹھ کروڑ روپے کے ایک ایک ہائی سکول ،چار کروڑ روپے کے ایک ایک مڈل سکول اور تین کروڑ روپے کے آٹھ پرائمری سکولوں کی منظوری دی گئی جن میں زنانہ اور مردانہ سکول شامل ہونگے اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کے ٹاؤن ہال میں ایک جمنیزیم کی منظوری بھی دی گئی جبکہ اجلاس میں سابقہ اجلاس میں بیس کروڑ روپے کی اسکیموں کے اعتراضات کے بعد اعتراضات کو دور کرنے کے بعد ان اسکیموں کی بھی منظوری دی گئی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ سمیع اللہ خان علیزئی نے کہا کہ ڈیڈک کمیٹی کے اجلاس میں عوام کی فلاح و بہبود اور سہولیات کی فراہمی کا خیال رکھتے ہوئے اسکیموں کی منظوری دی گئی ہے تاکہ ان اسکیموں کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...