بجٹ مایوس کن ہے مسترد کرتے ہیں ،سدید الرحمان

بجٹ مایوس کن ہے مسترد کرتے ہیں ،سدید الرحمان

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے ضلعی کونسل میں اپوزیشن لیڈر حاجی سدیدالرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے انکے اصرار پر محکمہ بلدیات میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن پر انسپکشن ٹیم بھیجی تھی، محکمہ بلدیات نے اس ٹیم کو غلط نشاندہی کرتے ہوئے پہلے سے مکمل شدہ سکیموں پر وزٹ کی۔ شانگلہ میں کرپشن کا بازار گرم ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ یہاں پر قابض لوگ یہاں کی ترقی نہیں چاہتے،کچھ ناظمین سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کر رہے ہیں، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے، وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کے سروے سے مطمئن نہیں ، وہ دوبارہ یہاں کا دورہ کر کے عملی تحقیقات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ضلع کونسل شانگلہ کے تیسرے سالانہ ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کے بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حاجی سدید الرحمن نے کہا کہ بجٹ مایوس کن ہے، یکساں مسترد کرتے ہیں ، محض الفاظ کی ہیرا پھیری ہے، انہوں نے کہا کہ پچھلے بجٹ میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبے تاحال ادھورے پڑے ہیں پہلے ان کی تکمیل کا بندوبست کیا جائے بعد میں نئے بجٹ کی اہمیت ہوگی، وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم شانگلہ کا دورہ کرکے مجھ سے رابطہ کریں تو ان کو حقائق دکھا کر انکھیں کھلوا دوں گا، یہ غلط ہے کہ ایک طرف کرپشن ہورہی ہے اور دوسری طرف دھڑا دھڑ بجٹ پاس کئے جائیں ، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور جہاں بھی کرپشن ہوگا اس ایوان سمیت ہر فورم پر اس کے خلاف اواز اٹھائی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...