نواز شریف کے بعد اب اگلی باری احتساب کی زرداری کی ہو گی : شکیل ایڈوکیٹ

نواز شریف کے بعد اب اگلی باری احتساب کی زرداری کی ہو گی : شکیل ایڈوکیٹ

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ نوازشریف کے بعداب زردای کی باری ہوگی زرداری کیساتھ ساتھ پی پی پی کے صوبائی صدرہمایون خان بھی احتساب سے بچ نہیں سکیں گے کیونکہ سابقہ دورحکومت میں ریکارڈ کرپشن ہوئی ہے قبرستانوں مساجدوں کوبھی نہیں بخشاگیاہے اورپراجیکٹ کمیٹیوں میں بھی کرپشن کی گئی ہے پی پی پی کے یعقوب خان کوچوروں کے ٹولے سے مستعفی ہونے پراورپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہارشکیل خا ن ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز یونین کونسل ڈھیری جولگرام اوریونین کونسل خارمیں بڑے بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مالاکنڈ سے رکن قومی اسمبلی جنیداکبرخان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے ایکیس سال محنت کردی ہے ۔پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کوجی آئی ٹی اورسپریم کورٹ نے چورثابت کرکے نیب کوچھ ہفتے کے اندراندرکیس تیارکرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک ملک سے چوروں اورلٹیروں کاخاتمہ نہیں کیاگیاہے اس وقت تک ملک ترقی کے راہ پرگامزن نہیں ہونگے کیونکہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کاخزانہ بے دردی کے ساتھ لوٹاگیاہے انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے جانے کے بعداب ائندہ باری اصف علی زرداری کی ہوگی اصف علی زرداری کے ساتھ پی پی پی کے صوبائی صدرہمایون خان بھی بچ نہیں سکیں گے کیونکہ انہوں نے بھی اپنے دورحکومت میں ریکارڈ کرپشن کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے آج ملک کے کروڑوں بچے تعلیم اورصحت سے محروم ہیں اورانہوں نے کہاکہ کرپٹ سیاستدانوں نے سیاست کوتجارت میں تبدیل کردیاہے پی پی پی اورمسلم لیگ نے باری رکھی ہے ایک دوسرے کے کرپشن پرخاموشی اختیارکررکھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرملک سے کرپشن کاخاتمہ ہوگا توباہردنیاسے لوگ یہاں مزدوری کرنے کیلئے آئیں گے کیونکہ پاکستان قدرتی حسن اوروسائل سے مالامال خطہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب مالاکنڈکے عوام باشعورہیں ائندہ کسی چوروں اورلٹیروں کے نرغے میں نہیں آئیں گے اورکرپشن میں ملوث افراد کوبری طرح شکست سے دوچارکریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...