پبلک سروس کمیشن کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان

پبلک سروس کمیشن کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان

  



پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے اسٹبلشمنٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹس میں باالترتیب مینجمنٹ سروس آفیسرز (بی ایس۔17) اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز (بی ایس ۔17) کی اسامیوں کے لئے صوبائی مقابلے کے امتحانات کے تحریری حصے کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مذکورہ مقابلے کے امتحانات کے تحریری حصے میں کل618امیدوار اہل قرار دئیے گئے ہیں جبکہ ناکام ا میدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فیل پیپرز کی ری چیکنگ یا ری ٹوٹلنگ کے لئے مذکورہ نتائج کے اعلان کے20دنوں کے اندر کمیشن سے رابطہ کریں۔کمیشن مذکورہ مدت کے خاتمے کے بعد کسی درخواست پر غور نہیں کرے گاجبکہ کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سائیکالوجیکل تحریری ٹیسٹ اور انٹرویوزکا شیڈول16اگست2017کو کمیشن کی سرکاری ویب سائٹwww.kppsc.gov.pkپر دیکھ سکتے ہیں۔اہل امیدواروں کے نام ان کے رول نمبرز اور ولدیت کے ساتھ درج ہیں جو کہ منسلکہ فائل میں دیکھے جا سکتے ہیں۔LIST OF QUALIFIED CANDIDATES IN WRITTEN PORTION OF THE COMPETITIVE EXAMINATION

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...