پشاور ، جشن آزادی کے موقع پر پولیس کے 30سے زائد سرچ اینڈ سڑائیک آپریشن

پشاور ، جشن آزادی کے موقع پر پولیس کے 30سے زائد سرچ اینڈ سڑائیک آپریشن

  



پشاور( کرائمز رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں جشن آزادی کے سلسلے میں امن وامان اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر پشاور پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران30 سے زائد سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے گئے ان آپریشن کے دوران ڈکیتی،راہزنی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب70 اشتہاری مجرمان سمیت سینکڑوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، راکٹ لانچر ٗ بارودی مواد، دستی بم،اور کارتوس برآمد کر لی گئی ،ایس ایس پی آپریشن سجاد خان ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں امن امان او ر عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر پشاور پولیس نے گزشتہ ہفتہکے دوران کینٹ ،سٹی اور رورل سرکل میں 30سے زائد سر چ اینڈ سٹرایئک آپریشن کی گئی ،ان آپریشن میں پشاور پولیس کے جوانوں لیڈیز پولیس ، سیکورٹی فورسز ،سراغ رساں کتوں اور دیگر حساس اداروں نے بھی حصہ لیا قابل ذکر آپریشنز میں رورل سرکل کے تھانہ خزانہ کے علاقے مقصود آباد ٗ لنڈے سٹرک ٗ صدر ڈویژن میں متنی کی کے علاقے اضاخیل ٗ سررہ خاورہ ٗ شریکرہ ٗ ماشو خیل اور خیبر ایجنسی کے ملحقہ علاقوں شامل ہیں آپریشنز کے دوران ڈکیتی،راہزنی اوردیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 70 اشتہاری مجرمان سمیت سینکڑوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ 2 عدد راکٹ لانچر ٗ دو عدد گولے ٗ 54 عدد کلاشنکوف ،12 عدد کلاکوف، 78عدد رائفل، 39عدد بندوق،274 عدد پستول،19300 مختلف بور کے کارتوس ،12 عدد ہینڈ گرنیڈ (دستی بم) اور 10 کلو گرام بارودی مواد برآمد کر کے ملزمان کو سزا کیلئے عدالت کے کٹہرے میں کھڑے کئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر