عبدالولی خان یونیورسٹی اور ایگریکلچر ریسرچ کونسل میں مفاہمت

عبدالولی خان یونیورسٹی اور ایگریکلچر ریسرچ کونسل میں مفاہمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(بیو رورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (PARC ) اسلام آباد کے درمیان باہمی ریسرچ اور خصوصاََ طلباء اور اساتذہ کی تربیتی پروگرام کے لئے باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خلیل عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (PARC )ڈاکٹر ظفر گوہر کی موجودگی میں ڈاکٹر اسد علی ڈائریکٹر اورک اور سیکریٹری (PARC ) نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے رو سے فیکلٹی اور طلباء کے استعداد کار میں بہتری اور ایک دوسرے کے ریسرچ سے باہمی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔