آئی جے ٹی کے زیر اہتمام آگاہی کیمپ

آئی جے ٹی کے زیر اہتمام آگاہی کیمپ

  



پشاور( کرائمز زرپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کا بی۔ایس کے طلبا ء وطالبات کے لیے داخلہ آگاہی کیمپ کاپی شاپ بازار حبیب بینک لیمیٹنڈکے سامنے لگایا گیا ہے جس سے پہلے روز سینکڑوں طلبہ وطالبات مستفید ہوئے۔ کیمپ کا باقاعدہ افتتاح ناظم اسلامیہ کالج اسد علی نے کیا اور جنرل سیکرٹری یو نیو رسٹی آف پشاور دوست محمد خان نے اس مو قع پر آگ ہی داخلہ مہم کیمپ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ گزشتہ 70 سالوں سے اس کے ملک کے اندر تعلیمی اداروں میں مؤثر اور پرامن جدوجہد کر رہی ہے اور ہر موڑ پر طلبہ کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ داخلہ آگاہی کیمپ سے ہر سال ہزاروں کے تعداد میں طلبہ وطالبات اور انکے والدین مستفید ہو رہے ہیں۔ اور ان کے درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کی جارہی ہیں۔داخلہ رہنمائی کیمپ 23 اگست تک جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ وطالبات کی بھر پور رہنمائی کی جاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...