بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے تحت بی اے ‘ بی ایس سی کے نتائج کی جھلکیاں(اعجاز مرتضیٰ سے )

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے تحت بی اے ‘ بی ایس سی کے نتائج کی ...

  



*بی اے ‘ بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2017کے نتائج کی تقریب یونیورسٹی کے آئی ایم ایس ہال میں منعقد ہوئی ۔

*پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات والدین کے ہمراہ صبح9بجے ہی پہنچ گئے ۔

*ہال میں سیٹیں کم پڑ گئیں ۔کئی افراد مجبوراً کھڑے رہے ۔

*تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔

*وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کے شریک نہ ہونے کے باعث شرکا چہ میگوئیاں کرتے رہے ۔

*قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر چوہدری تقریب میں شریک ہوئے ۔

*کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمر چوہدری نے خطاب میں بار بار کہا کہ انہوں نے امتحانی نظام میں اصلاحات کی ہیں۔

*پوزیشنوں کا اعلان ہونے پر کامیاب طلباو طالبات کے والدین کی آنکھیں خوشی سے پڑیں۔

*بی ایس سی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ بنیش کو والدین نے گلے لگا لیا ۔

*قائم مقام وی سی ڈاکٹر بشیر چوہدری کی طرف سے پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کے لئے یونیورسٹی داخلے کی پر فیسوں کی معافی کے اعلان پر ہال میںآوازیں آنے لگیں کہ ’’جھوٹے اعلان مت کریں ‘‘

مزید : ملتان صفحہ اول


loading...