لنڈی کوتل ،جشن آذادی کے حوالے سے سپورٹس میلے کا انعقاد

لنڈی کوتل ،جشن آذادی کے حوالے سے سپورٹس میلے کا انعقاد

  



خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل میں حمزہ بابا مزار کے قریب گراونڈپرجشن آذادی کے حوالے سے سپورٹس میلے کا انعقاد کیا گیا سپورٹس میلے میں کرکٹ کے علاوہ رسہ کشی کراٹے اورمختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے اور خاکے پیش کئے اس موقع پر ہزاروں تماشائی گراونڈ میں موجو دتھے پشاور سے تعلق رکھنے گلو کار دانیا ل احمد کے بہترین پرفارمنس سے تماشیائیوں نے خوب بھنگڑے ڈالے سپورٹس میلے کا انعقاد خیبر سپورٹس کلب کے زیر اہتمامنعقد کیا گیا تھا سپورٹس میلے کا مہمان خصوصی پولیٹکل ایجنٹ خیبر خالد محمود تھے جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈیکوتل نیاز احمد تحصیلدار تحسین اللہ اور طورخم نائب تحصیلدار شمس اسلام سپورٹس ایجنسی منیجر راحت گل ملاگوری کے علاوہ قومی مشران ملک دریا خان ،ملک طاہر ،تاج الدین ،ماسل عوامی نیشنل پارٹی کے صدر شاہ حسین شنواری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عبدالرازق شنواری بھی موجود تھے خیبر سپورٹس کلب کے چیئرمین معراج الدین نے کہا کہ سپورٹس میلہ ہر سال اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کر تے ہیں جس میں ہزاروں لوگ شریک ہو تے ہیں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول گراونڈ پر جا ری کام ٹھیکداروں کے آپس میں اختلافات کی وجہ سے سست روی کا شکار ہیں اور گراونڈ تعمیر کیلئے دو کروڑ چالیس لاکھ کا فنڈ منظور ہو گیا تھا لیکن اب نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک کروڑ روپے کا فنڈ کم کر دیا ہے جس سے گراونڈ تعمیر نہیں ہو سکتا اور اسکے ساتھ ایم این اے نے بھی اپنے فنڈ سے ایک کروڑ کا اعلان کیا تھا لیکن اب انکا بھی کوئی پتہ نہیں چل سکا چیئر مین معراج الدین نے بتا یا کہ سپورٹس کے حوالے سے لندیکوتل کی زمین بہت زرخیز ہیں اور اب لنڈیکوتل سے تعلق رکھنے والے بہت سے کھلاڑی ملک کے مختلف ڈیپا رٹنمنٹ میں کھیل رہے ہیں اس لئے گروانڈ پر کام سست روی کا نوٹس لیا جائے اور کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے مہمان خصوصی پولیٹکل ایجنٹ خالد محمود نے کہا کہ 70یوم آذادی کو لنڈیکوتل کے عوام نے جوش وجذبے سے منانا خوش آئند ہیں اور ہزاروں تماشیوں کی موجدگی سے ثابت ہو تاہے کہ لنڈیکوتل کے عوام محبت وطن اور سپورٹس سے بہت لگاو رکھتے ہیں اور یہاں کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ بہت زیا دہ ہیں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ہا ئی سکول گراونڈ کیلئے جتنا فنڈ اے ڈی پی اسکیم میں منظور ہو چکا ہیں وہی فنڈ اسی گراونڈ کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا اور انشااللہ وہ کوشش کر ینگے کہ قومی مشران کے مشورے سے یہاں زمین خرید کر ایک کرکٹ گراونڈ بھی تعمیر کیا جا سکے آخر میں پولیٹیکل ایجنٹ خالد محمود نے کھلاڑیوں اور سپورٹس میلے منتطیمن میں انعامات تقسیم کئے

مزید : پشاورصفحہ آخر