وائس چانسلر کیلئے رزلٹ کی تقریب ملتوی کی گئی مگر وہ پھر بھی شریک نہ ہوئے‘ شرکاء کی چہ میگوئیاں

وائس چانسلر کیلئے رزلٹ کی تقریب ملتوی کی گئی مگر وہ پھر بھی شریک نہ ہوئے‘ ...

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لئے بی اے ‘ بی ایس سی کے رزلٹ کی تقریب ملتوی کی گئی مگر وہ پھر بھی شریک نہ ہوئے ۔بتایا گیا ہے کہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر طاہر امین نے رواں برس بھی اہم تقریبات میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے جب سے وی سی شپ کا چارج سنبھالا ہے۔ 14اگست اور بی اے ‘بی ایس سی کے نتائج کے تقریبات میں شرکت نہیں کی یہ دونوں تقریبات یونیورسٹی میں اہم سمجھی جاتی ہیں ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے وائس چانسلر کی غیرموجودگی کے باعث اس بار بی اے ‘ بی ایس سی کے نتائج کی تقریب بھی ملتوی کی مگر وہ پھر بھی شرکت کو یقینی نہ بناسکے۔

مزید : ملتان صفحہ اول


loading...