فیس معافی کا اعلان‘ آج تک عملدرآمد نہیں ہوا‘ طلبہ کا احتجاج

فیس معافی کا اعلان‘ آج تک عملدرآمد نہیں ہوا‘ طلبہ کا احتجاج

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی طرف سے پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کیلئے فیس معافی کے اعلان پرآج تک عملدرآمد نہ ہوسکا۔ اب پھر اعلان کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ ہرسال بی اے بی ایس سی کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کیلئے فیس معافی کااعلان کرتی ہے مگر گزشتہ برس پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات کوآج تک فیس میں کوئی رعایت نہیں ملی۔ طلبا درخواستیں دے دے کرتھک گئے مگر ان کو ریلیف نہیں ملا، گزشتہ روز بھی جب پوزیشن حاصل کرنے والے فیس نہ لینے کا اعلان کیا گیا تو اس پر شدید تنقید کی گئی اورہال میںآ واز گونجتی رہی کہ ’’پہلے والوں کو تو فیس معافی دے دو‘‘

مزید : ملتان صفحہ اول


loading...