سیاست پر بات نہیں کرتے ‘ یہ بدنام ہوگئی ہے‘ طلبہ

سیاست پر بات نہیں کرتے ‘ یہ بدنام ہوگئی ہے‘ طلبہ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے تحت بی اے‘ بی ایس سی کے سالانہ امتحان2017 میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات کا کہنا ہے کہ کرپشن‘ مہنگائی ‘ نا انصافی ‘لاقانونیت‘ دہشت گردی ملک کے سب سے بڑے مسائل ہیں‘ تعلیم مہنگی ہوگئی ہے، حکومت تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرے ، سیاست بدنام ہوکر رہ گئی ہے ،سیاستدان ذاتی مفادات کی جنگ لڑنے کی بجائے ملک و قوم کے لئے سوچیں ۔ بینش اقبال ، سندس فاطمہ ، سید ہ آمنہ بتول ،صبا یونس نے’’پاکستان ‘‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کامیابی کے لئے بھرپور محنت کی مگر اسے پوزیشن کی توقع نہیں تھی۔ یہ سب اللہ کا کرم اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت غریب طالبات کی مدد کرے اور تعلیمی اخراجات اٹھائے ، فروا ، فیضان علی ، محمد عبداللہ ، ارم مختار نے کہا کہ مہنگائی اس قدر زیادہ ہوگئی ہے کہ گھر چلانا مشکل ہے۔ ایسے میں حکومت آگے آئے اور تعلیمی بجٹ بڑھائے تاکہ تمام لوگ اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں ، ضیا الرحمان ، طاہر ناز ، اور اقرا بتول کا کہنا تھا کہ محنت کا سلسلہ جاری رہے گا، سی ایس ایس کرنے کی خواہش ہے ، جبکہ سیاست پر کوئی بات نہیں کرنی یہ بدنام ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے مسائل کرپشن‘ مہنگائی ‘ نا انصافی ‘لاقانونیت‘ دہشت گردی ہیں۔سیاستدان ذاتی مفادات کیلئے لڑ رہے ہیں ۔ ان سے التجا ہے کہ خداراملک و قوم کے لئے سوچیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرے اور تعلیم کا حصول آسان کرے۔

گفتگو

مزید : ملتان صفحہ اول


loading...