ٹیکنیکل کالجز اداروں کے ٹیچرز ، سٹاف کیلئے دو ہفتوں کی ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر

ٹیکنیکل کالجز اداروں کے ٹیچرز ، سٹاف کیلئے دو ہفتوں کی ٹریننگ ورکشاپ اختتام ...

  



پشاور( سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں ٹیکنیکل کالجوں اور اداروں کیلئے دو ہفتوں کی ٹریننگ ورکشاپ گذشتہ روز اختتام پذیر ہوئی۔ ورکشاپ کا اہتمام خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹیچرز ٹریننگ کالج ،حیات آباد پشاورنے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے تعاون سے کیا تھا۔ جس کا مقصد ٹیکنکل و ووکیشنل کالجوں ؍اداروں کے اساتذہ ؍سٹاف کی تیکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔ ورکشاپ کا اہتمام کیپسٹی بلڈنگ برائے فیکلٹی؍آفیسرز؍سٹاف پراجیکٹ کے تحت کیا گیا۔ ورکشاپ میں خیبر پختونخوا کے مختلف ٹیکنیکل کالجوں و اداروں سے 20 ممبران نے حصہ لیا۔ورکشاپ کی ٹریننگ انجینئر سلمان الہٰی اور انجینئرمحمد ناصر جمال شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور نے پروفیسر ڈاکٹر سید وقار شاہ، چئیرمین شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے زیر سرپرستی کرائی۔بعدا ازاں ورکشاپ کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر نعیم ارباب،شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور اور انجینئر عبدالرشید، پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹیچرز ٹریننگ کالج نے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر پرفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ خان بابر، پروفیسر ڈاکٹر امجد اللہ خٹک ، ڈاکٹر گل محمد شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...