مردم شماری ،جنوبی وزیرستان کے بے گھر قبائل کو قبائلی ر ہائشی قرار دینے پر ریکارڈ طلب

مردم شماری ،جنوبی وزیرستان کے بے گھر قبائل کو قبائلی ر ہائشی قرار دینے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے حالیہ مردم شماری میں جنوبی وزیرستان ایجنسی سے بے گھرہونے والے محسود قبائل کو ایجنسی ہی کے رہائشی قرار دینے کے لئے دائررٹ پر محکمہ شماریات ٗ نادرااورایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سے ریکارڈ مانگ لیا ہے عدالت عالیہ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس عبدالشکور پرمشتمل دورکنی بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز جہانزیب محسود ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرسابق کمانڈنٹ ایف سی اورمحسود ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدر رحمت خان محسود کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ د محسود قبائل جنوبی وزیرستان کے قبائل ہیں جو وزیرستان میں دہشت گردی کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں اورحالیہ مردم شماری میں90فیصد تک قبائلی اپنے آبائی علاقوں میں نہیں تھے کیونکہ آپریشن کے باعث وہاں کوئی نہیں ہے جبکہ حالیہ مردم شماری میں ان قبائل کے پتے مستقل کی بجائے عارضی پتے درج ہوئے ہیں جبکہ پہلی مردم شماری میں محسود قبائل کی آباد 4لاکھ تھی اوریہاں سے قومی اسمبلی کے دو ارکان منتخب کئے جاتے ہیں لہذا محکمہ شماریات ان محسود قبائل کانادرا سے ریکارڈ لے کران کے مستقل پتوں کے مطابق اندراج کیاجائے اورپورے ملک سے یہ ڈیٹااکٹھاکیاجائے کیونکہ اس مردم شماری میں محسودقبائل کی آباد ی بڑھنے کی بجائے گھٹ جائے گی جس کے باعث قبائلیوں کی سہولیات اورمراعات میں بھی کمی آئے گی عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے محکمہ شماریات ٗ نادرااورایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سے ریکارڈ مانگ لیا۔