ویلج کونسل قطب گڑھ کے دفتر میں جشن آزادی کی تقریب

ویلج کونسل قطب گڑھ کے دفتر میں جشن آزادی کی تقریب

  



شیرگڑھ(نامہ نگار )ویلج کونسل قطب گڑھ کے دفتر میں جشن ازادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ناظم قاری عمران اور نائب نا ظم رفیق شاہ منتخب کونسلران ارشاد،سیف الاسلام اور خواتین کونسلران کے علاوہ علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی بعد میں سرتاج اور ان کے ساتھیوں نے قومی ترانہ پیش کیا اس موقع پرعوام میں زبردست جوش، خروش دیکھنے میں آیاتقریب سے اپنے خطاب میں مقررین ناظم قاری عمران،نائب ناظم رفیق شاہ،پرنسپل معز اللہ ،حاجی عبد المالک،فضل واحد ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ ازادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ازادی کا قدر ان سے پو چھا جائے جو غلامی کی زنجیروں میں جھکڑے ہوئے ہیں ہم ایک ازاد اور زندہ قوم ہے اور زندہ قومیں اپنی ازادی کا دن جوش ،جذبے سے منا تے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہم جس ازاد معاشرے میں سانس لے رہے ہیں اس کے لئے ہمارے بزرگوں اور علماء کرام نے بڑی تعداد میں جانوں کی قربانیاں دی ہے بڑی تعداد میں خواتین بیوہ ہوگئی جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں نھنے بچے یتیم ہو گئے تھے تب جا کر ہمیں ایک ازاد اور خود مختار پاکستان مل گیا ہمیں ازادی کی قدر کرنی چاہئیے ہم اپنے اکابرین کی نقش قدم پر چل کر اسلام اور پاکستان کی بقاء کی جنگ جاری رکھیں گے اس موقع پر انہوں نے جشن ازادی کی خوشی میں کیک کاٹا اوربچوں نے ازدی کے نغمے گائیں

مزید : پشاورصفحہ آخر