نوشہرہ ،ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹر میں جشن آزادی کی تقریب

نوشہرہ ،ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹر میں جشن آزادی کی تقریب

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) ملک بھر کی طرح ضلعی پولیس ہیڈکوارٹر میں 70 واں یوم جشن آزادی پوری جزبے اور دھوم دھام کیساتھ شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ملک و قوم کی یکجہتی ،سلامتی اورترقی کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی کا اہتمام۔پرچم کشائی اور سلامی کی پروقار تقریب سے دن کا باقاعدہ آغاز ۔یوم آزادی کی مبارک دن کی اہمیت دلوں میں اٌجاگر کرنے کے لیے پولیس فلیگ مارچ ۔DPO نوشہرہ کیپٹن(ر)واحد محمود(PSP )تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود(PSP )کی جانب سے خصوصی اور واضح احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں 70 واں یوم جشن آزادی پورے تزک واحتشام اور قومی جزبے کیساتھ منانے کے سلسلے میں DSP پبی ،DSP اکوڑہ،ASP نوشہرہ کینٹ نے آپنے سرکل میں خصوصی تقریبات ،ریلیوں اور امن واک کا اہتمام کیا۔جس میں عوام الناس ،سول سوسائٹی،طلباء ،انجمن تاجران ،ڈاکٹر صاحبان سمیت تمام مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کر کے آپنے قومی اور ملی جزبے کا اظہار کیا۔یوم جشن آزادی کے بارے میں مرکزی تقریب ضلعی پولیس ہیڈکوارٹر میں منعقد کی گئی ۔صبح سویرے قرآن خوانی کا باقاعدہ اہتمام کرتے ہوئے ملک و قوم ،سیکیورٹی فورسز اور شہداء کے لیے خصوصی اجتماعی دعائیں مانگی گئی۔دن کا باقاعدہ آغاز سبزہلالی پرچم کی کشائی اور پولیس دستے کی پرجوش سلامی سے ہوا۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود(PSP )نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی دی۔یوم جشن آزادی کے بارے میں عوامی شعوراجاگر کرنے کے لیے DPO واحد محمود کی سربراہی میں پروقار پولیس فلیگ مارچ شروح ہو کر نوشہرہ کینٹ شمع چوک میں اختتام پزیر ہوگیا۔ضلعی پولیس سربراہ نے اس موقع پرجوانوں اور آفیسرز کیساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز ہمارے آباؤ اجداد کی بیش بہا اور لازوال قربانیوں کی بدولت معرض وجود میں آیا ہے ۔ملک وقوم کی ترقی ،امن وآمان اور استحکام کے واسطے ہم سب کو ہمارے عظیم قائد کے فرمان کے مطابق آپنے( ایمان ۔اتحاد۔یقین محکم)عمل کیساتھ مل کر ہی آگے بڑھنا ہوگا۔نوجوانوں کو نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور مختلف علمی ،کھیلوں،سائنسی میدانوں میں آپنی قابلیت کا لوہا منوانا ہوگا۔وطن عزیز کی خوشحالی کے لیے ہم لوگوں کو آپنی پوری صلاحیتوں اور دستیاب تمام وسائل کو برو کار لانا ہوگا ۔ تب ہی ہم وطن عزیز کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست کے طور پر اقوام عالم میں لا کھڑا کر سکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر