ملکی بقاء کی خاطر ہر قربانی کیلئے تیار ہیں ،زاہد حیات

ملکی بقاء کی خاطر ہر قربانی کیلئے تیار ہیں ،زاہد حیات

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) یونین کونسل کابل ریور کے ضلعی کونسلر زاہد حیات ، ناظم کابل ریور اویس خان اور نائب ناظم ناصر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سا لمیت اور بقاء کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ملک کو بڑی قربانیوں کے بعد آزادی کیاگیا ہے اور آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کاخاتمہ کرکے عوام کو پرامن ماحول فراہم کردیا ہے ہم یونین کونسل کابل ریور کو ایک ماڈل اور خوبصورت یونین کونسل بنائیں گے اور تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنائیں گے تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے قوم سے جو وعدہ کیا ہے اس پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کابل ریور یونین کونسل میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی اور کابل ریور سے رسالپور تک موٹرسائیکل اور موٹرکار ریلی کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور آزاد قومیں ہمیشہ اپنی شناخت برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت جدوجہد کررہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو بحیثیت قوم دہشتگردی، کرپشن کے خاتمے اور ملک کی سا لمیت اور بقاء کیلئے متحد ہونا ہوگا کیونکہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو رب کے فضل سے قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے اگر ضرورت ہے تو اس ملک کو وہ قوم کی ایمانداری اور فرض شناسی کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چل کراس ملک کی حفاظت اور سا لمیت وبقاء کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر