ضلعی کونسل مردان کے زیر اہتمام جشن آزادی بارے مختلف تقاریب کا انعقاد

ضلعی کونسل مردان کے زیر اہتمام جشن آزادی بارے مختلف تقاریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلعی حکومت کے زیر اہتمام جشن آزادی کو منانے کیلئے مردان میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس ضمن میں ایک پروقار تقریب سپورٹس کمپلیکس مردان میں منعقد کی گئی ۔ جس میں سکولوں کے طالبعلموں ، بچوں اور بچیوں نے حسن قراء ت ، نعت خوانی اور تقریری مقابلوں میں بھر پور حصہ لیا۔ سٹیڈیم کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ جو اس بات کی غمازی کر تا تھا۔ کہ قوم کے نوجوانوں کا اپنے ملک کے ساتھ انتہائی محبت اور عقیدت ہے۔ کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی ، ڈسٹرکٹ ناظم حمایت اللہ مایار ، ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ ، ڈسٹرکٹ نائب ناظم اسد علی کشمیری اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے طلباء کے مابین حسن قراء ت اور نعت خوانی کے مقابلوں میں بچوں اور بچیوں کی دلچسپی لینے پر انہیں مبارکباد دی۔ کمشنر مردان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکرملک کی بقا اور سالمیت کیلئے کام کرنا ہوگا ۔ ہم دنیا کے دیگر ممالک کا پاکستان کو بری آنکھ سے دیکھنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔ کمشنر مردان اور ڈسٹرکٹ ناظم مردان نے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔ انہوں نے ملک کی سالمیت اور بقا کیلئے خصوصی دعا کی۔ کمشنر مردان نے بعد میں طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کیں۔