جامعہ زکریا، بی اے، بی ایس نتائج، ملتان کی بینش اقبال 723نمبروں کیساتھ اول

جامعہ زکریا، بی اے، بی ایس نتائج، ملتان کی بینش اقبال 723نمبروں کیساتھ اول

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے بی اے،بی ایس سی سالانہ امتحان2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 47ہزار 171طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ان میں سے 18663امیدوار پاس اور 28538فیل ہوگئے۔امتحان کا نتیجہ 39.50فیصد رہا۔نتائج کے مطابق بی اے کے امتحان میں کل 28924امیدوارشریک ہوئے ان میں سے 9085پاس اور 19839فیل ہوگئے۔ بی اے کے امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 31.41فیصد رہا۔نتائج کے مطابق بی ایس سی سالانہ امتحان2017ء میں کل 18247امیدواروں نے شرکت کی۔ ان میں سے 9548پاس اور 8699طلبہ و طالبات فیل ہوگئے ۔یوں بی ایس سی کے امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کاشرح 52.33فیصد رہی۔ نتائج کے اعلان بارے تقریب گزشتہ روز جامعہ کے آئی ایم ایس ہال میں منعقد ہوئی جس میں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمر چودھری نے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق بی ایس سی کے امتحان میں پنجاب کالج ملتان کی طالبہ بینش اقبال دختر محمد اقبال رولنمبر43143نے 800میں سے 723نمبر لے کر مجموعی طور پر یونیورسٹی میں پہلی پوریشن حاصل کی۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین خانیوال کی طالبہ سندس فاطمہ دختر محمد ارشاد رولنمبر39066نے 722نمبر لے کردوسری پوزیشن حاصل کی۔سٹی کالج آف سائنس اینڈ کامرس ملتان کی سیدہ آمنہ بتول دختر سید سرور کمال رولنمبر42854 اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مظفر گڑھ کی طالبہ ثانیہ افضل دختر فضل حسین رولنمبر46750نے 707نمبر لے کر مشرکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین خانیوال کی صبا یونس دختر محمد یونس رولنمبر39072نے 706نمبرلے کرچوتھی پوزیشن لی۔سٹی کالج آف سائنس اینڈ کامرس ملتان کی طالبہ فروا دختر محمد دلدار رولنمبر42859اور گورنمنٹ کالج بورے والا کے فیضان علی ولد عبدالغفور رولنمبر44284نے 704نمبر لے کر بی ایس سی میں مشترکہ طور پر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔نتائج کے مطابق بی اے کے امتحان میں گورنمنٹ کالج بورے والا کے طالب علم محمد عبداللہ ولد عبدالجبار رولنمبر6378نے 800میں سے 651نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جلالپور پیروالا کی طالبہ ارم مختیار ولد محمد مختیار رولنمبر1518نے 641نمبر لے کر دوسری اور پرائیویٹ طالب علم ضیا الرحمان ولد محمد رمضان نے 638نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح پرائیویٹ طالبہ طاہرہ ناز دختر راؤ محمد سرورخان رولنمبر 15189نے634نمبر لے کر چوتھی اور ایک اور پرائیویٹ طالبہ اقراء بتول دختر ملک محمد اجمل رولنمبر48047نے 632نمبر لے کر بی اے کے امتحان میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

بی اے رزلٹ

مزید : ملتان صفحہ اول


loading...