شبقدر میں یوم آزادی گذشتہ سا لوں کی طر ح جو ش و خروش سے نہیں منا یا گیا

شبقدر میں یوم آزادی گذشتہ سا لوں کی طر ح جو ش و خروش سے نہیں منا یا گیا

  



شبقدر(نا مہ نگار) شبقدر میں یوم آزادی گذشتہ سا لوں کی طر ح جو ش و خروش سے نہیں منا یا گیا ۔شبقدر با زار میں آدھے سے کم دو کانوں اور مکا نوں کو سجائے گئے۔اس سلسلے میں عوام نے میڈ یا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ہم بھی پا کستانی ہیں اور ہمیں بھی اپنی ملک سے پیا ر ہیں اور ہم بھی قومی دن کو جو ش و جذبے سے منا نا چا ہتے تھے ۔لیکن شبقدر میں سیلابوں کی وجہ سے ہمیں اتنے نقصانات ہو ئے ہیں اور آج تک کسی بھی صوبائی قیادت نے ہمارے بارے میں پو چھا تک نہیں اور نہ ہمارے لیے کسی امداد کا اعلان کیا ہے۔ہمیں پینے کی صاف پا نی تک میسر نہیں ہے۔اور ہمارے گھروں میں بچے مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں ۔جس سے علاقے میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ ہے اور اکثر لوگ مضر صحت پا نی پینے کی وجہ سے خارش جیسے بیماری کے شکار ہو چکے ہیں ۔ہم نے حکومت سے با ر بار اپیل کی ہیں اور احتجاج بھی ریکارڈ کیا لیکن صو با ئی حکومت پر کوئی اثر نہیں ہوا ۔انہوں کہا کہ بے یارو مدد گار ہو کر ہم کیسے جشن آزادی منا سکتے تھے ؟ہمیں اپنے بچوں اور گھروں کے فکر لگے ہو ئے ہیں جبکہ دوسری طرف صو بائی حکومت کی مسلسل نظر اندازی نے ہمیں ما یو سیوں کے دلدل میں دھکیل دیا ہیں ۔انہوں نے ایک بار پھر صوبائی حکومت سے سیلاب متا ثرین کی طرف توجہ دینے کا مطا لبہ کیا ہے بصورت دیگر اس بار کا احتجاج اسلام آباد تک ہو گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر