پختون قوم کی شجاعت اور بہاردی کی پوری دنیا معترف ہے ، پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی

پختون قوم کی شجاعت اور بہاردی کی پوری دنیا معترف ہے ، پروفیسر ڈاکٹر اباسین ...

  



تخت بھائی( تحصیل رپورٹر)چیئرمین پشتو ڈپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹراباسین یوسفزئی کہا کہ پختون قوم کی شجاعت اور بہادری پوری دنیا میں مشہور ہے اور پختون قوم نے پوری دنیا پر حکومت کر کے اپنالو ھا منوالیاہے پشتو اور اسلام لازم و ملزوم ہیں کیونکہ پختون واحد قوم ہے جس میں کسی دوسرے مذہب کے پیروکار نہیں ہے پختون قوم کا کلچر، عدل وانصاف اور مہمان نوازی مشہور ہیں تخت بھائی یوتھ پارلیمنٹ کو خراج تحسن پیش کرتے ہیں کہ آج کے اس نفسانفسی کے دور میں نوجوان نسل کو اپنے تاریخ سے رو شناس کراتے ہیں نوجوان طبقہ اپنے مسائل کو جوش کے بجائے ہوش اور دانش مندی سے حل کرنے کی کو شیش کریں جلد بازی میں کسی نئی منزل کا مسافر بننے کے بجائے تجربے سے استفادہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے تخت بھائی یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام تحریک آزادی میں نوجوانوں کا کردار کے موضوع پرخطاب کر تے ہوئے کہا سمینار سے جے یو ائی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک،ضلع مردان کے نائب ناظم اسد کشمیری ،پیپلز پارٹی ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری اورنگزیب خان ،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک اعجاز،باروم کے صدر قمر زمان ایڈوکیٹ،انجمن تاجران کے صدر اور ضلع کونسلر محمد طارق خان،وہاب یوسفی،جے یو ائی پی کے26کے سابقہ امیدوار علامہ محمدصدیق،یوتھ کے صدر سردراز خان،چیئرمین فاروق شاہ اور جنرل سیکرٹری افضال احمد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تحصیل کونسل کے رکن موسی خان ،چیئرمین قاضی جاوید ،سابق ناظم حاجی فضل خالق،میر عالم صافی،شیرما ما،قاری اشتیاق،سیف رحمان،اور امن کمیٹی کے صدر فضل سبحان بھی موجود تھے انھو ں نے کہا کہ قیام پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے جہد مسلسل اور بے تحاشہ قر بانیوں کا ثمر ہے تحر یک پاکستان کے فلسفے کو اس کی روح کے مطابق سمجھنا آج نوجوان نسل کے لئے بہت ضروری ہے انھوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں ہزاروں علماء کرام دانش ورں اور پختون قوم کے اکابیرین نے جان ومال کی قربانی دے کر تحریک پاکستان کو ممکن بنادیا۔انھوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق پاکستان کو ایک اسلامی اور فلاحی مملکت بنانے کے لئے پوری قوم کو متحد ہونا لازمی ہے انھوں کہا کہ آئین پاکستان قومی وحدد کا ضامن ہے اس موقع پر یو تھ پارلیمنٹ کی جا نب سے مختلف شعبوں میں اعلی کاکردگی دیکھانے والے80افراد اور طالب علموں میں فرسٹ سیکینڈاور تھرڈ پوزیشن ہولڈرزمیں شیلڈ اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...