بٹ خیلہ ،پی پی پی ملاکنڈ کی اہم وکٹ گرگئی
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی نے پی پی پی ملاکنڈ کی اہم وکٹ گرا دی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کارکن اور صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایون خان کے آبائی یونین کونسل ڈھیرئی جولگرام سے تعلق رکھنے والے سابق صدر یعقوب خان نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ پی پی پی کے صوبائی صدر کے کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار ، تفصیلات کے مطابق :۔ پی پی پی ملاکنڈ کے بانی کارکن اور یونین کونسل ڈھیرئی جولگرام جو کہ پی پی پی کے صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایون خان کا یونین کونسل ہے کے سابق صدر یعقوب خان نے پی پی پی کیساتھ چالیس سالہ رشتہ توڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے جو کہ صوبائی صدر کے قیادت پر سوالیہ نشان ہے ۔ اس سلسلے میں ایک بڑا اجتماع منعقد کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے پاپولیشن شکیل احمد ایڈوکیٹ اور ایم این اے جنیداکبر خان تھیں ۔یعقوب خان کا شمار پی پی پی کے بانی کارکنوں میں ہوتاہے لیکن گذشتہ کئی مہینوں سے صوبائی صدر کے کارکردگی اور رویے سے مایوس تھے اس لئے چالیس سالہ کارفاقت توڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ یعقوب خان کے پارٹی چھوڑنے سے ملاکنڈ کے سرکردہ کارکنوں اور مقامی قائدین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور سارقصور وار صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایون خان کو قرار دے رہے ہیں ۔