قبائلیوں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں ،پی اے خیبر

قبائلیوں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں ،پی اے خیبر

  



خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ )گز شتہ روز پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ریٹائرڈ کیپٹن خالد محمود نے جشن آذادی سپورٹس میلے میں ہزاروں تماشیوں اور قومی مشران سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ لنڈیکوتل میں پینے کی صاف پانی کی قلت اور لوگوں کی تکا لیف سے بخوبی آگاہ ہیں وہ کوشش کر تے ہیں کہ جہاں پر پانی کے کنویں خشک ہو گئے ہیں اور ٹیوب ویل بند ہیں وہاں ٹینکروں کر ذریعے پانی مہیا کر سکے لیکن اس تکلیف کو ختم کرنے کیلئے وہ مستقل حل چاہتے ہیں اس لئے گز شتہ سال انہوں نے اپنی زمہ داری پر گورنرسے بات چیت کی اور لنڈیکوتل لنڈی خانہ کا سروے کیا یہاں پر پانی کے بڑے ذخائر موجود ہیں اور اپنی ذاتی کوششوں سے یوایس ایڈ سے لنڈی خانہ واٹر سپلائی اسکیم کیلئے فنڈ منظور کیا انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ نے سروے اور ڈیزائن مکمل کیا ہے اور 22کروڑ رو پے پراجیکٹ کیلئے منظور ہو چکے ہیں اب انشااللہ اسی مہینے میں اسکیم پر کام شروع ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا پراجیکٹ ہیں اور یہ اے ڈی پی اسکیم نہیں ہے اس لئے پراسیس پر وقت لگتا ہیں پراجیکٹ مکمل ہونے کئی حد تک لنڈیکوتل میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو جا ئیگا پولیٹیکل ایجنٹ خا لد محمود نے کہا کہ70یو م آذادی پر خیبر ایجنسی کے عوام کو مبار کباد پیش کر تے ہیں کیونکہ خیبر ایجنسی کے عوام نے پورے ایجنسی کو سبز حلالی پر چموں سے لہرایا تھا اور مخلتف علاقوں میں چود اگست کی رات آتش بازی کے مظاہرے کئے گئے قبائلی عوام نے دنیا دیکھادیا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور پاکستان کے بغیر کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی لنڈیکوتل سپورٹس دیکھنے کیلئے آتے ہیں تو گرانڈ میں ہزاروں لوگ موجو د ہو تھے ہیں لیکن گروانڈ میں تماشیوں کیلئے بیٹنے کیلئے کو ئی بندوبست نہیں اس لئے گز شتہ اے ڈی پی اسکیم میں گورنمنٹ ہائی سکول گراونڈ کو شامل کیا اور اب ان پر کام جاری ہیں اور جلد مکمل ہو جائیگا اور انشاللہ وہ بھر پور کو شش کر ینگے کہ فٹ بال گروانڈ مکمل ہونے کے بعد کر کٹ گراونڈ بھی تعمیر کر سکے کیونکہ لنڈیکوتل میں تما م کھیلوں کے کھلاڑیوں بہت ٹلینٹ موجو دہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...