ٹانک ،فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ جنوبی وزیرستان کی کارستانیاں

ٹانک ،فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ جنوبی وزیرستان کی کارستانیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک (نمائندہ خصوصی)فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ جنوبی وزیرستان کی کارستانیاں ۔تنگی بدین زئی میں ضروریات زندگی نہ ہونے کے باعث 300 گھرانوں پر مشتمل آبادی نقل مکانی پر مجبورہیں،ان خیالات کا اظہار سب ڈویثرن لدھا کے علاقہ تنگی بدین زئی سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین ملک لوئی زارہ ملک بادشاہ خان، نورولی خان، ملک سردار خان، آمرود خان،ظریف خان اور دیگر نے ٹانک پریس کلب ٹانک کے نمائندوں سے کہا ، انہوں نے کہا کہ علاقہ تنگی بدین زئی کے 300گھرانوں نے ماہ اپریل میں واپسی کرکے ٓئے ہیں، جبکہ ہمارے مکانا�آپریشن کے دوران مکمل طور پر تباہ ہوکر رہائش کے قابل نہیں رہے ان کا کہناتھا ہم نے کئی بار FDMA سید عمر محسود سے فریاد کیا،کہ ہمیں ہنگامی بنیادوں پر خیمے،بسترے اور NFI کٹ مہیا کئے جائیں، لیکن اس نے ہمیں سرف 16 خیمے اور 59 بسترے دیکر ٹرخالیا، انہوں نے کہا کہ انچارج FDMA مقامی فرد ہونے کے ناطے آقرباء پروری کی بنیاد پر اپنے قریبی اور منظور نظر افراد کو نوازنے میں مصروف ہے، انہوں نے وزیر سیفران غالب خان وزیر، گورنرخیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑااور پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفرالسلا م خٹک سے اعلی سطح تحقیقات سمیت انچارج PDMA کی فوری تبادلے کا مطالبہ کردیا۔