صوابی میں گیس سے محروم علاقوں کو گیس کی فراہمی کیلئے مزید 19کروڑ جمع کئے گئے : اسد قیصر

صوابی میں گیس سے محروم علاقوں کو گیس کی فراہمی کیلئے مزید 19کروڑ جمع کئے گئے : ...

  



تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)سپیکراسد قیصر نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 13 صوابی میں محروم علاقوں کوسوئی گیس کی فراہمی کے مد میں 19 کروڑ روپے مزید جمع کرادی گئی ہیں6 عددسولرٹیوب ویل تورڈھیراور 6عدد جلبئی جلسی کیلئے منظورکرائے ہیں جس پر کام کاآغاز انشااللہ جلد ہوگا تورڈھیرتاالہ ڈھیر سڑک کی تعمیرنو پر یوم آزادی سے ایک دن قبل دوبارہ کام کا آغاز ہوگیا ہے اورانشااللہ تکمیل تعمیر تک جاری رہیگا ان خیالات کااظہار انہوں نے 14 اگست کی رات تورڈھیرشہر میں منعقدہ تقریب یوم آزادی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر تحصیل ناظم سہیل خان نے بھی خطاب کیا تقریب میں اے سی لاہور گوہرعلی،ڈی ایس پی سرکل لاہورافتخار خان،ٹی ایم او نورالامین،تحصیلدار نواب خان اورملحقہ علاقوں کے پی ٹی آئی رہنماؤں اورہزاروں کی تعدادمیں پبلک نے شرکت کی تقریب کے انعقادکیلئے پی ٹی آئی ورکرزکومختلف ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں جسکے مطابق سٹوڈنٹس منیجمنٹ ابراراحمد، مہمانوں کی ویلکم کیلئے اعجازعلی اورمحمدکامران،سٹیج سیکورٹی انتظامات کیلئے جوہرزیب،گیٹ سیکورٹی انتظامات وسیم باری اورآتش بازی کیلئے محمدعامرمقررتھے سپیکر اسدقیصرکاکہنا تھا کہ 14 اگست ہماری تاریخ کاسب سے بڑا اہم دن ہے اورزندہ قومیں اپنی آزادی کادن شان وشوکت سے منایاکرتی ہیں اسلئے ہمیں بھی یہ 14 اگست کا تاریخی دن جوش وخروش سے مناکر زندہ قوم ہونے کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے انکا کہنا تھاکہ زندہ قوم کے اس وطن عزیز میں قائداعظم محمدعلی جناح کے ویژن کو عملی شکل دیکر رہیں گے کہ انکاویژن تھا کہ یہاں پرقانون کی حکمرانی وبالادستی ہو، تعلیم ،صحت ،باعزت روزگار اورایک پرسکون وپرامن معاشرہ میسر ہو اورتمام شہریوں کے بلاتفریق وامتیاز مساوی حقوق کی پامالی نہ ہواورانشااللہ قائد کے اس ویژن کوپاکستان تحریک انصاف ہی عملی جامہ پہنائیگی انشااللہ ایسا ہی ایک نیاپاکستان معرض وجود میں آنے لگا ہے جسکی مثال ملک کے طاقتور وزیراعظم کے خلاف قانون کا حرکت میں آنا اورانہیں اپنے انجام تک پہنچاناپوری دنیادیکھ چکی ۔یہ ہے نئے پاکستان کا آغاز۔ انکامزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ سے ہمارے بچوں کامستقبل محفوظ وتوانا ہوگا اس سے ملک کی قسمت بدلے گی صوابی،مردان،چارسدہ اورپشاوروغیرہ کے علاقوں میں ترقی وخوشحالی آئے گی لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا بیرون ممالک سے لوگ یہاں پر روزگار کرنے آئیں گے انشااللہ پاکستان ایک بڑاصنعتی زون اورویلفیئر سٹیٹ بنے گا انکایہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کانام دنیا بھرمیں روشن کیا اس ملک کو شوکت خانم جیسا ہسپتال اورنمل یونیورسٹی جیسے پراجیکٹس ایسے وقت میں دئیے کہ نہ صدر اورنہ ہی وزیر اعظم رہے انہوں نے تقریب کے شرکا کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ 2018 میں وطن عزیز کا وزیر اعظم انشااللہ عمران خان ہونگے تقریب میں مختلف سرکاری ونجی سکولوں کے طلبا نے موقع کی مناسبت سے جوشیلے تقاریر،ملی نظمیں اورٹیبلوزپیش کیں جن میں فرسٹ،سیکنڈ اورتھرڈ پوزیشن ہولڈرزطلبا میں جبکہ انکے سکول اساتذہ میں بھی تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے تاہم کمپی ٹیشن کے اس موقع میں حصہ لینے والے تمام بچوں میں ٹرافیاں بانٹی گئیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...