اے سی چارسدہ کی ڈینگی کے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت

اے سی چارسدہ کی ڈینگی کے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت

  



چارسدہ(بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ نے محکمہ صحت کو فوری طور پر ڈینگی وائرس کے حوالے سے عوام میں آگاہی مہم کو شروع کرنے اور ڈینگی وائرس کے روک تھا م کے لئے عملی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ۔ محکمہ صحت نے 28لاکھ روپے مالیت کی مچھر دانیاں خریدنے اور گھرگھر مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈینگی وائرس سے پشاور میں 7 افراد کی ہلاکت اور ضلع چارسدہ میں ڈینگی وائرس کی ممکنہ پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے خفاظتی اقدامات اور آگاہی مہم شروع کر نے کا فیصلہ کیا ۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر طلعت فہد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کئے ۔ اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مس طلعت فہد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے اور اس کے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سمیت سوشل میڈیا اور دیگرذرائع ابلاغ کے ذریعے خصوصی آگاہی مہم چلائے گی تاکہ عوام کو ڈینگی مچھر سے بچنے اور کاٹنے کی صورت میں بروقت علاج معالجہ کے حوالے سے آگاہی حاصل ہو ۔ دوسری جانب ڈینگی مچھروں سے بچاؤ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فضل ربی کا کہنا ہے کہ ضلع چارسدہ میں ڈینگی مچھروں کے کاٹنے سے بچاؤ کے لئے پہلے ہی مچھر دانیاں تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ عنقریب محکمہ صحت اس مد میں مزید 28لاکھ روپے کی مچھر دانیاں خرید تقسم کریگی ۔ ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں ،بی ایچ یوز کے ایم اوز ،لیڈی ہیلتھ سپروائز سمیت 1260ایل ایچ ڈبلیوز کو بھی گھر گھر جا کر آگا ہی مہم چلانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ٹی ایم او چارسدہ شہریا ر خان نے کہا کہ انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر تمام یونین کونسلوں میں صفائی کی حصوصی مہم شروع کر دی ہے تمام یونین کونسلوں میں کھڑے پانی کے تالابوں کو بند کرنے سمیت بازاروں میں دکانوں کے اوپر پڑے پرانے ٹائر ز کو فوری طور پر تلف کرنے کی بھی ہدایات جاری کئے گئے تاکہ ڈینگی مچھروں کی افزائش نسل اور نشونما کو فوری طور پر روکا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...