تخت بھائی ،دومتحارب فریقوں میں دشمنی ختم ہوگئی

تخت بھائی ،دومتحارب فریقوں میں دشمنی ختم ہوگئی

  



تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر ) جرگہ کی کو ششوں سے دو فریقوں کے درمیان با ہمی چپقلش اور دشمنی دوستی میں بدل گئی۔تفصیلات کے مطابق فریق اول پرنسپل خورشید خان ولد میاں جان سکنہ آصف کلے تخت بھائی اور فریق دوم محمدعظیم ولد دلبر خان سکنہ آمین کلے تخت بھائی اور محمداکرام ولد معروف شاہ سکنہ لوند خوڑ کے درمیان گذشتہ چند عرصہ سے باہمی اختلافات دشمنی کی شکل اختیار کر چکی تھی وہ ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آر اورمقدمات درج کر چکے تھے۔لیکن جرگہ ممبران انوار الدین،ماسٹرسجید گل،اور زبیر محمدکی جدوجہدسے فریقین کے درمیان صلح کی کوششیں بارآور ثابت ہوئیں اس سلسلے میں ایک پر وقارتقریب گورنمنٹ سینی ٹینئل ماڈل سکول تخت بھائی میں منعقد ہوا جس میں جرگہ ممبران نے فریقین کو علاقے کی عمائدین اساتذہ اور منتخب نمائندوں اور پی ٹی سی ممبران کے سامنے بغلگیر کرایااور ان سے حلف لیا کہ دونوں فریق بھایؤں کی طرح رہیں گے اور ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لیں گے۔اور آئندہ کے لیے بھایؤں کیطرح رہیں گے۔اس موقع پر جرگہ ممبران نے کہا کہ ہمیں اپنے چھوٹے چھوٹے لڑائی جھگڑوں سے بچنا چاہیئے اور صبر و برداشت سے کام لینا چاہیئے۔اور اپنا قیمتی وقت اور پیسہ عدالتی چکروں اور مقدمات پر ضائع کرنے کی بجائے مثبت کاموں میں صرف کرنا چاہئیے۔دونوں فریقین فریق اول پرنسپل خورشید فریق دوم محمد عظیم اور محمد اکرام نے جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ ہم نے تہ دل اور خلوص نیت سے اللہ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے کو معاف کردیا ۔اور آئیندہ باہمی بھائی چارہ قائم رکھیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...