لوئر دیر میں ریمورٹ کنٹرل بم دھماکا، امن کمیٹی کے رکن سمیت 4 افراد زخمی

16 اگست 2017 (08:33)

لوئر دیر (ڈیلی پاکستان آن لائن)لوئر دیر کے علاقے میدان سوری پاﺅں میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں امن کمیٹی کے رکن کو نشانہ بنایا گیا ،پولیس کے مطابق دھماکا لوئر دیر کے علاقے میدان سوری پاﺅں میں ہوا ،دھماکے میں امن کمیٹی کے رکن طوطی رحمان بھی زخمی ہوئے ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاجبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لال قلعہ منتقل کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں