نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی میڈیا کوریج پر پابندی کی درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ میاں نواز شریف اپنے جلسے جلوسوں میں عوام کو سپریم کورٹ کے خلاف اکسا رہے ہیں ۔ ان کے بیانات سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے لہٰذا ان کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی جائے۔