نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت18 اگست تک ملتوی

 نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت18 اگست تک ملتوی
 نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت18 اگست تک ملتوی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی گئی،درخواست کی سماعت جسٹس مامون رشید نے کی۔ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جی ٹی روڈ ریلی کے دوران عدلیہ مخالف تقاریر کیں لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید تیاری کے ساتھ عدالت پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید : لاہور


loading...