عامر لیاقت کے بعد ساجد حسن نے بھی بول چھوڑ دیا، 2 سال تک سمجھوتے کا انعام نہیں ملا، شکر ہے اب قاتل سیاست پر بات نہیں کرنا پڑے گی: اداکار

عامر لیاقت کے بعد ساجد حسن نے بھی بول چھوڑ دیا، 2 سال تک سمجھوتے کا انعام نہیں ...
عامر لیاقت کے بعد ساجد حسن نے بھی بول چھوڑ دیا، 2 سال تک سمجھوتے کا انعام نہیں ملا، شکر ہے اب قاتل سیاست پر بات نہیں کرنا پڑے گی: اداکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے بعد اداکار ساجد حسن نے بھی بول ٹی وی کو خیر باد کہہ دیا ہے، اپنے ایک پیغام میں ساجد حسن نے کہا کہ انہوں نے 2 سال تک سمجھوتہ کیا لیکن انہیں اس کا کوئی انعام نہیں ملا۔ دوسری جانب بول نیٹ ورک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ساجد حسن کی مصروفیات کے باعث انہیں بول انٹرٹینمنٹ منتقل کردیا گیا ہے اور جب بھی وہ بڑے پراجیکٹس سے فارغ ہوں گے تو دوبارہ بول نیوز پر نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین نے بول ٹی وی کو خیرباد کہہ دیا
پاکستان میڈیا اپ ڈیٹس نے سینئر اداکار سید ساجد حسن سے منسوب ایک فیس بک اکاﺅنٹ کا سکرین شارٹ شیئر کیا ہے جس میں اداکارنے بول نیوز چھوڑنے کا اعلان کیا ۔ ساجد حسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں نے بول چھوڑ دیا یا پھر انہوں نے مجھے چھوڑ دیا، دو سال تک سمجھوتہ کیا لیکن اس کا کوئی انعام نہیں ملا، میری غلطی ہی یہ تھی کہ میں نے سمجھوتہ کیاجو مجھے نہیں کرنا چاہیے تھا، لیکن اچھی چیز یہ ہے کہ اب میں آزاد ہوں اور مجھے اپنی آزادی واپس مل گئی ہے، گندی اور بیہودہ سیاست، قاتل سیاست ، اب میں تم پر بات نہیں کرتا، اللہ کا شکر ہے“۔


دوسری جانب بول نیوز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکار ساجد حسن بول نیوز پر سہہ پہر تین بجے ’ بریکنگ ٹوڈے‘ کے نام سے چینل کی لانچ کے وقت سے پروگرام کر رہے تھے، شوبزنس میں مصروفیات کے باعث ساجد حسن کیلئے نیوز پروگرام کرنا مشکل ہو رہا تھا اس وجہ سے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں مکمل طور پر بول انٹرٹینمنٹ منتقل کردیا جائے، ساجد حسن کے پاس جب بھی وقت نکلے گا انہیں نیوزچینل پر دوبارہ لایا جائے گا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ساجد حسن اب بول انٹرٹینمنٹ پر مختلف پراجیکٹس کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

مزید :

تفریح -