لاہور سمیت مختلف شہروں میں سرچ آپریشن،14 افراد گرفتار، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

لاہور سمیت مختلف شہروں میں سرچ آپریشن،14 افراد گرفتار، بھاری مقدار میں ...
لاہور سمیت مختلف شہروں میں سرچ آپریشن،14 افراد گرفتار، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت مختلف شہروں میں حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن میں 14 افراد کو اسلحہ اور بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے لاہور کے علاقے باٹاپور میں سرچ آپریشن کے دوران12 افراد کو گرفتارکر لیا ملزموں کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہواجبکہ اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 80 افراد سمیت 200 گھروں کی تلاشی لی گئی ،سرچ آپریشن میں 2 افراد اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا،ٹیکسلا میں حساس اداروں اور پولیس نے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں بارودی مواد قبضے میں لے لیا،دھماکا خیز مواد میں 20 کلو بارود،35 ڈیٹونیٹر،افغان کرنسی اور یو اے ای درہم شامل ہے جبکہ ملزم عبدالرحمان پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاپولیس نے اسلحہ تھانے منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں ۔

مزید : لاہور


loading...